ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمن:باغیوں نے فوجی افسر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا باغیوں کی صفوں میں پھوٹ کا نیا ثبوت سامنے آ گیا

یمن:باغیوں نے فوجی افسر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا باغیوں کی صفوں میں پھوٹ کا نیا ثبوت سامنے آ گیا

Mon, 05 Jun 2017 13:52:10  SO Admin   S.O. News Service

صنعا ء،4جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں غیر قانونی طور پر قائم کردہ حکومت میں شامل ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان عہدوں کی تعیناتیوں اور دیگر مفادات پر تصادم کی خبریں تو روز کا معمول ہیں مگر حال ہی میں باغی حکومت کا ایک نیا اسکینڈل بھی طشت از بام ہوا ہے۔ منحرف علی عبداللہ صالح اور حوثیوں کے درمیان اعلیٰ عہدوں کی بندر بانٹ اور ریاستی وسائل کی لوٹ مار کے لیے من پسند افراد کی تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی ضمن میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے کہ سابق یمنی صدر کی جماعت کے حسین علی حازب اور حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ان کے نائب کے درمیان الحدیدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیعہدے پر تعیناتی کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے۔ یہ اختلافات ہاتھا پائی کی نوبت تک جا پہنچے تھے۔
عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ باغی حکومت کے وزیر تعلیم حسین علی حازب نے حوثی باغیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایک فوجی افسر بریگیڈیئر جنرل مقبل احمد العمری کو الحدیدہ یونیورسٹی میں طلباء امور کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ایک دوسرے فیصلے میں حوثیوں کی جانب سے برطرف کردہ حجہ یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الغماری کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ذمار یونیورسٹی میں تعلیمی امور کے علی صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے سابق عہدیدار محمود المغلس کو بھی وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔


Share: